آج کی آیت پر خیالات
خُدا نے یہ شاندار اپنے بیٹے کو تب بولے جب یسُوع کا بپتسمہ ہُوا۔ خُدا ہمارے متعلق بھی ٹھیک ویسا ہی احساس رکھتا ہے جب ہم نجات دہندہ کی پیروی کرتے اور بپتسمہ لیتے ہیں! یسُوع اپنا رُوح ہم پر اُنڈیلتا ہے (ططس 3 باب 4 تا 7 آیت) اِس ضمانت کے ساتھ کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں(اِفسیوں 1 باب 13 تا 14 آیت)، ہم پُراعتماد طریقے سے یہ جان سکتے ہیں کہ ہم خُدا کے عزیز فرزند ہیں، جس سے وہ بہت خوش ہے! رُوح کےوسیلہ سے، ہم خُدا کو اپنا ابّا باپ یہ جانتے ہوئے کہہ سکتے ہیں (گلتیوں 4 باب 6 آیت) کہ رُوح ہماری سفارش کرتا ہے اور ہمارے باپ کے سامنے ہمارے اُن الفاظ کا اظہار کرتا ہے جو ہم بیان نہیں کر سکتے (رومیوں 8 باب 26 تا 27 آیت)۔
میری دعا
ابّا باپ، مجھے اپنا فرزند بنانے اور اپنی شفیق وراثت کا مالک بنانے کےلیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ براہِ کرم مجھے شیطان کے جھوٹ کا مقابلہ کرنے کےلیے اعتماد بخش جو تیرے ساتھ میرے رشتے کے بارے میں ابہام پیدا کرتا ہے۔ تیرے رُوح کےلیے تیرا شُکر ہو جو حتیٰ کہ ابھی بھی میری سفارش کرتا ہے جیسا کہ میں دُعا کر رہا ہوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔