آج کی آیت پر خیالات
کلامِ خُدا میں کُچھ حِصے اور چیزیں ایسی ہیں جِن کی تفسیر،تشریح یا وضاحت کی ضرورت نہیں بلکہ وہ جیسے ہیں ویسے ہی پڑھے،سُنے اور ایمان کے ساتھ قبول کئے جائیں۔ اُس نے اپنی بےبیان قدرت سے بےدین گُنہگاروں کو نجات دینے کیلئے اپنے بیٹے کو بھیجا اور دِکھا دیا کہ بیٹے کی فتح سے خُدا کو زیادہ جلال اور اِنسانوں کو برکت ملی۔ لہذا خُدا کی دولت، حکمت، علم، عقل، وفاداری، مُحبت،عدالت اور اُس کی سب راہیں اِنسان کی محدود سمجھ سے بالاتر ہیں۔ اِس لئے کہ خُدا عالمِ کُل ہے۔ سب کُچھ اُسی کیلئے اور ہر چیز کا مقصد خُدا کی حمد اور اُس کو جلال دینا ہے۔ عزیزوں!کلام کے اِس حصے کو یاد رکھنا چاہیے تاکہ اچھے بُرے حالات میں اِس کلام کو بیان کرنے سے برکت پاسکیں اور اپنی زِندگیوں سے خُدا کو جلال دیں۔
میری دعا
آے خُداوند میں تیری حِکمت، حشمت، عقل، مُحبت، وفاداری اور پیار کیلئے تیری حمد کرتا ہوں۔ مِنت کرتا ہوں کہ مُجھے مضبوط بنا تاکہ اپنی زندگی سے تیری مرضی کو پُورا کروں اور ہمیشہ تُجھے جلال دیتا رہوں۔ یسوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔