آج کی آیت پر خیالات
گلتیوں ہمیں بار بار یاد دلاتا ہے کہ شریعیت ہمیں راستباز نہیں بنا سکتا اور نہ ہی بچا سکتی ہے، ناکہ پُرانے عہد نامے کی شریعت۔ تاہم، لیکن شریعت ایک بہت اہم کام کر سکتی ہے۔ یہ یسُوع کی طرف راہنمائی کر سکتی ہے۔ ہم شریعت کی بدولت غلط اور صحیح میں تمیز کر سکتے ہیں۔ ہم شریعت کی بدولت اپنی ناکامیاں، کمزوریا، گناہ،بدسلوکی، اور غیر کاملیت کو دیکھ سکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر، ہم شریعت کی بدولت نجات دہندہ کی ضرورت کو پہچان سکتے ہیں۔ شریعت کے لیے خُدا کی حمد کرو۔ یسُوع کے لیے سینکڑوں دفعہ مزید خُدا کی حمد کرو۔
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، تیرا شُکر ہو، کہ تیرا مقصد شریعت کے وسیلہ سے مجھے یسُوع کے پاس لانا تھا۔ اُس نے اُس کی کاملیت کی تعریف کرنے کےلیے میری مدد کی۔ اِس نے میری گناہ گاری کو جاننے میں میری مدد کی۔ سب سے بڑھ کر، اِس نے میری یہ جاننے میں مدد کی کہ اُس نے وہ قربانی دی ہے جو شریعت نہیں کر سکتی تھی—تیری راستبازی۔ اے باپ، میں اپنے پُورے دل سے یہ بھروسہ کرتا ہوں کہ یسُوع میرے لیے مُؤا اور مجھے زندگی عطا فرمائی۔ یسُوع کے نام میں، اور یسُوع کی راستبازی کے وسیلہ سے میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔