آج کی آیت پر خیالات
مجھے سدرک، میسک، اور عبدنجو کی دانی ایل 3 باب میں کہانی بہت پسند ہے۔ خواہ خُدا اُن کو آگ سے بچاتا یا نہ بچاتا اُن کا ایمان بہت زیادہ پَکا تھا۔ خُدا نے نہ صرف اُن کو بچایا، لیکن اُن کو ایمان اور خُدا کی شاندار نجات کا گواہ بنایا جو اُن کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ وہ نہ صرف خُدائے واحد کے سچے فرزند ہیں، بلکہ وہ ہم سب کے لیے مثالیں ہیں جو اُس معاشرے کےلیے اپنے ایمان کا سمجھوتہ کرتے ہیں جو قادرِ مطلق خُدا کی عزت کھو چکے ہیں۔
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، براہِ کرم مجھے ویسا ایمان عطا فرما جسکا اظہار سدرک، میسک، اور عبدنجو نے کیا۔ جب مصیبت، ظلم و ستم، اپہاس، اور قطع تعلقی آئی، میں چاہتا ہوں کہ میرا ایمان مقابلے کےلیے کھڑا ہو۔ پیارے باپ، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے بائبل عطا کی ہے، جو اُن ہیروز کی کتاب ہے جو اپنی جگہ کھٹرے رہے اور اپنا ایمان، خاص کر آگ میں بھی قائم رکھا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔