آج کی آیت پر خیالات
ہم اپنی حفاظت کیلئے کِس چیز پر بھروسہ کرتے ہیں؟ کیا ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم نے مال اور دِولت کو حاصل کر لیا اور زخیرہ بھی کرلیا یا طاقت اور عزت پر یا پھر خُدا پر جِس نے اپنی وفاداری نسل در نسل نِبھائی ہے۔ کیونکہ زمین کی سب چیزیں بے قیام ہیں لیکن خُدا کا قُدرت والا ہاتھ ہر مُشکل مُصیبت میں ہمیں بچاتا ہے۔ اب اِنتخاب ہمارا ہے کہ ہم کس کو اپنا مُحافظ بناتے ہیں خُدا کو یا دُنیا کے مال و دولت کو؟
میری دعا
اَے خُداوند اِسرائیل کے باپ، ساری دُنیا کے خُدا، اور میرے ابا باپ، میں اپنا سارا بھروسہ اور یقِین تُجھ پر رکھتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میری دَولت، ترقی،خوبی کُچھ بھی میرا نہیں یہ سب تیری طرف سے برکتیں ہیں جو تُو اپنے لوگوں کو دیتا ہے تاکہ تیری حمدوتعریف کریں اور تیرا جلال دُوسروں تک پہنچائیں۔ رحم کر اور میرے دِل کو پاک رکھ تاکہ تُجھے تکتا رہوں اور ہر قِسم کا فخر اور خودپرستی میرے دِل سے دور رہے۔ اپنی رحمتیں نازل فرما تاکہ اپنی زندگی سے تُجھے بھرپور جلال دُوں اور دُوسروں کے لئے برکت کا سبب بنو۔ یسوع کے نا سے مانگتا ہوں۔ آمین،