آج کی آیت پر خیالات
آپ نے آج کیا پہنا ہے؟ مجھے اُمید ہے کہ آپ نے یسُوع کو پہنا ہے۔ آسمانی معیار کے علاوہ ہر چیز سٹائل سے باہر ہے، قطع نظر کہ ڈیزائنر نے آپ کے پہننے کےلیے کونسا فیشن استعمال کیا ہے۔ آپ یسُوع کو ایمان کے وسیلہ سے اپنی مسیحا مان کر اپنی زندگی اُس کے حوالہ کر کے مسیِح کو پہن سکتے ہیں؛ یہ ایمان رکھتے ہوئے کہ وہ خُدا کا بیٹا ہے جو تیرے لیے مُؤا، اور یہ بھروسہ رکھ کر کہ وہ تُمہں زندگی عطا کرنے کےلیے مُردوں میں سے جی اُٹھا، مسیِح کا نجات دہندہ کے طورپر اقرار کرکے اُس کو اپنی نجات تسلیم کرنا، اور اُس کی مَوت، دفن، اور بپتسمہ کے وسیلہ سے اُس کے جی اُٹھنے کو شیئر کرنا۔ اُس نے اپنا رُوح بھیجنے کا وعدہ کیا ہے کہ وہ تیرے اندر سکونت کرے اور آپ کے گناہوں کو معاف کرے۔ آپ خُدا کے فرزند ہوں گے اور آسمان پر ایک گھر آپ کا انتظار کر رہا ہوگا۔ اُن کے لیے جو ہم میں سے مسیحی ہیں، یہ خیالات اُس بات کی یاد دہانی ہیں جو خُدا نے ہمارے لیے کیے ہیں اور جن کی وہ ہم سے توقع رکھتا ہے۔ اگر آپ مسیحی نہیں ہیں، تو یہ دنیا سَرد اور ویران نہیں ہو سکتی، خُداوند یسُوع ہر جگہ آپ کے ساتھ ہو گا اگر آپ اُس کا جواب دیں گے۔
میری دعا
اے باپ، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے اپنا فرزند ہونے کےلیے ایک طریقہ بتایا اور مجھے راستبازی کا لباس پہنایا ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے اِسے میرے لیے ممکن بنایا کہ میں تجھے باپ کہہ کر بُلاؤں اور یسُوع میرا بڑا بھائی ہو۔ پیارے باپ، یسُوع کے نام میں تیرا شُکر ہو، جس کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔