آج کی آیت پر خیالات
"مسیحی کامل نہیں ہیں؛ وہ صرف معاف کر دیئے گئے"۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کامل نہیں ہیں۔ ہم اپنی کمزوری، کوتاہی، گناہ، بیچارگی، بچپنا، اور بزدلی کو جانتے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن یسُوع نے صلیب پر اپنا جسم پیش کر کے اور اپنا خون بہا کر اپنے پیار کا اظہار کیا ہے۔ اُس کی قربانی کا یہ مطلب ہے کہ خُدا ہمیں "کامل" کی طرح دیکھتا ہے۔ یسُوع کی قربانی کا مطلب ہے کہ ہم خُدا کی حضوری میں پاک ، بے عیب اور بے جرم ہیں۔ یسُوع کی کامل قربانی ہمارے لیے خُدا کےساتھ کامل مفاہمت پیدا کرتی ہے۔
میری دعا
اے قادرِ مطلق خُدا، مجھے میرے گناہوں کے لیے معاف فرما۔ میں اُن پر مکمل قابو نہ پانے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے بیمار پڑ گیا اور مایوس ہو گیا ہوں۔ پیارے خُدا، مجھے زور بخش، تاکہ کامیابی کے ساتھ آزمائش کا سامنا کرنے کے لیے مجھ میں صبر اور جرات ہو۔ اے جلالی خُدا، تیرا شُکر ہو، کہ تُو نے یسُوع کو بھیج کر میرے ساتھ اپنی کاملیت اور جلال کو بانٹا۔ اے خُدا میری چٹان اور میرے نجات دہندہ، میں تیری حمد کرتا ہوں، کہ تُو نے مجھے اپنا فرزند بنایا! خُداوند یسُوع مسِیح کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔