آج کی آیت پر خیالات
پُرانے طاقتور حمد میں " یسُوع کی صلیب کے نیچے،" ہم گاتے ہیں،"صلیب میرا جلال ہے" وہ یسُوع کی اصل سچائی تھی۔ جبکہ دُوسرے انسانی راہنما تمام طریقوں سے جلال کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جلال کو یسُوع کا راستہ صلیب تھا، کیونکہ وہ خراج تحسین نہیں چاہتا تھا، بلکہ وہ باپ کوجلال بخشنا اور اُس کی ماننا چاہتا تھا، جب یہودہ نے آخری کھانا چھوڑا، آخری عمل شروع ہو چکا تھا جو کہ یسُوع کو کلوری کے خطرات تک لے کر جانا تھا۔ لیکن بجائے اِس کے کہ وہ صلیب کو ہراس کے طور پر دیکھتا ، یہ اُس کے خُدا کو جلال بخشنے کا طریقہ تھا۔
میری دعا
پیارے خُدا، براہ ِ کرم مجھے معاف کر دے کہ میں دُوسروں کی پہچان اور قبولیت کو دیکھتا ہوں۔ خود غرض ہونے کے لیے مجھے معاف کردے۔ مجھے معاف کردے کہ میں نے اپنی عظمت دیکھی نہ کہ تیری۔ مجھے معاف کر دے کہ میں نے دُوسروں کے دلوں کو روند ڈالا کیونکہ میں اپنی توجہ حاصل کرنے میں مصروف تھا۔یسُوع کی زندگی کا آخری ہفتہ مجھے پریشان کر کے حقیقیت کی طرف لایا اور مجھے یہ جاننے میں مدد کی کہ سچی عظمت تیری خدمت کرکے حاصل ہوتی ہے قطع نظر کہ اُس کی قیمت کیا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔