آج کی آیت پر خیالات
خُداوند کا جلال ہمیں یسوع کے ساتھ مِحفوظ رِشتے میں لے آیا ہے کہ اب وہ ہمارا خُداوند اور نِجات دہندہ ہے۔ اِیماندار ہونے کے ناطے ہم جانتے ہیں کہ یسوع کی صلیب پر قُربانی کسی بھی بھیانک گرے ہوئے اِنصاف یا اچھے اور عِزت دار اِنسان کے قتل سے بڑی ہے۔ یسوع خُدا کی حکمت ہے، ایسی حکمت جس نے ہمیں خُدا کی طرف مائل کیا۔ یسوع ہماری راستبازی ہے؛ اُس نے ہمارے گناہ اپنے اُوپر اُٹھالئے اور ہمیں راستباز بنایا۔ یسوع ہماری پاکیزگی ہے اور اُس کا خون اِیمان لاتے اور مرتے دم تک ہمیں دھوتا ہے۔ یسوع ہماری پاکیزگی اور اُس کی موت ہماری راستبازی ہے۔ یسوع ہمارا کفارہ بنا اور ہماری قیمت ادا کی۔ گُناہ اور موت سے مخلصی دِلائی۔ یسوع ہمارا سب کُچھ ہے۔
میری دعا
اَے خُداوند زِندہ جلالی باپ، تیری پاکیزگی اور راستبازی کیلئے تیرا شُکر کرتا ہوں۔ میں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ تُو نے اپنے مُفت فضل سے مُجھے اِبدی نِجات دی ہے۔ میرے اندر بھی وِیسا ہی دِل دے جیسا تیرے بیٹے کا ہے۔ مُجھے اپنی بادشاہی کے کام کیلئے بہترین برتن بنا دے۔ یسوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔