آج کی آیت پر خیالات
بےجا اور فضول ردِعمل! یہ وجہ ہے کہ اِس جدِید دَور میں ہمارے رویے بےجا تنقید، دوسروں کو نیچا دِکھانے یا رنجیدہ کرنے والے ہیں۔ لیکن نرمی اور شفقت، جس کی بدولت اِبتدا سے افراتفری اور لڑائی جھگڑوں کے بیچ فضل کو قیام بخشا گیا۔ تو آج بھی اِس کی اہمیت بہت زیادہ جس کے وسیلہ سے لڑائی جھگڑوں میں ڈوبی کلیسیاوٰں، خاندانوں اور تعلقات میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ ہم اپنے رویے میں نرمی کیسے لاسکتے ہیں۔ ہم دوسروں کو دُکھ، درد دینے اور اپنی تلخ کلامی اور دوسروں کو حقیر جاننے سے اپنے آپ کو کیسے روک سکتے ہیں کیونکہ خُدا نزدیک ہے! وہ ہمارا حمایتی ہے۔ وہ ہمارے لئے مِثال ہے۔ وہ ہمارا آرام ہے۔ وہ ہماری اُمید ہے۔ وہ ہماری طاقت ہے۔ وہ نزدیک ہے۔ ہم اکیلے نہیں اورہماری قِسمت، وقار اور خوبی ہمارے اختیار میں نہیں کہ اُس کو قائم رکھ سکیں یا بچاسکیں۔
میری دعا
اَے خُداوند میرے خُدا باپ، ہمیشہ میرے نزدیک رہ کیونکہ میں تیرا بندہ بن کر اپنے اِردگرد لڑائی جھگڑوں اور تفرقوں میں تیری مِثال بن کر رہوں۔ میں ہر روز تیری موجودگی اور نزدیکی کو جانوں اور میرے بول چال، کام کاج اور کردار میں تُوں نظر آئے۔ یسوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔