آج کی آیت پر خیالات
واہ، خُدا میں اعتماد کے اِس گیت کی دُھن اور بھی طاقتور لگتی ہے جب ہم مسِیح کے دوبارہ جی اُٹھنے کو یاد کرتے ہیں! خُدا ہمیں بچاتا ہے۔ خُدا ہماری آواز کو سنتاہے۔ ہم یہ یقین کر سکتے ہیں کہ وہ ہماری نجات کے واسطے سُن اور عمل کر سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ خُدا کے جواب پر بھروسے کے لیے ہم اُس کو صبح پکاریں، شام کو یا دوپہر کو؟
میری دعا
اے ابا باپ، میری زندگی کی کچھ چیزوں کی وجہ سے میرے دل پر بوجھ ہے جس کو تیرے فضل اور قوت کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم جب بھی میں اپنی فکرتُجھ سے کہوں تو تُو میری اور میرے دل کی آواز سُن۔۔۔۔۔۔۔اِس کے علاوہ، پیارے باپ، براہِ کرم، اُن لوگوں کو چھُونے کےلیے اپنی محبت کو استعمال کر جن کےلیے میں فکر مند ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔میری سُننے اور مجھے بچانے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ اپنے نجات دہندہ، یسُوع مسِیح کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔