آج کی آیت پر خیالات
یسوع نہ صرف میرے گناہوں کے لیے مؤا؛ وہ میرے لیے جیتا ہے۔ وہ خدا کے دہنے ہاتھ کی طرف بیٹھا ہے اور مجھے اپنا کہتا ہے( دیکھیں پہلا یوحنا ۲ باب ۱ تا ۲ آیت)۔ اگر وہ مجھے بچانے کے لیے مرنے کو تیار ہوا، وہ اب کیا کرے کہ موت پر فتح پا کر زندہ رہے۔
میری دعا
پاک اور راستباز خدا، میں یسوع کا شکر ادا کرتا ہوں جو تیری طرف ہے اور جو میرے دل، میری جدوجہد اور میری دنیا کو جانتا ہے۔ میں اپنی مشکلات اور کامیابیوں میں تیری مسلسل دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ آج اپنی موجودگی کو اور عیاں کر تاکہ میں پورے دل سے تیری خدمت کروں جیسا کہ میں نے پہلے کبھی نہیں کی۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔