آج کی آیت پر خیالات
کُچھ دن بہت ہی زیادہ مُشکل ہوتے ہیں! جن کے بارے ہم فکر مند ہوتے ہیں وہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ ہمارے منصوبے ناکام ہو جاتے ہیں۔ ہماری دُعائیں ہماری چھتوں سے ٹکرا کر ہمارے قدموں میں آ جاتی ہیں۔ بعض اوقات غصے میں، بعض اوقات مایوسی میں، لیکن خاص کر رحم کے لیے۔ ہم خُدا کو پکارتے ہیں۔ ہمیں مدد کی ضرورت ہے! ہمیں اُمید کی ضرورت ہے! ہمیں ضرورت ہے کہ باپ جواب دے۔
میری دعا
اے وفادار اور راستباز خُدا، پیارے کرنے والےباپ، میرے گناہوں، میری بیماری، اور میری حوصلہ شکنی، میرے دوستوں جو کہ سچے نہیں ہیں، اور میرے دشمنوں کے ساتھ جو کہ میری تباہی اور بربادی کا کام کرتے ہیں، اِس تمام جدوجہد میں براہِ کرم میری مدد کو آ اور مجھے مدد فراہم کر۔ مجھے تیری مدد کی ضرورت ہے۔مجھے تیرے رحم کی ضرورت ہے، اے پیارے باپ، میں آج اپنی زندگی میں تیری قوت اور حضوری دیکھنا چاہتا ہوں۔ یسُوع کے پیارے نام میں مانگتاہوں۔ آمین۔