آج کی آیت پر خیالات
ہمیں کون سی چیز بچاتی ہے؟ وہ جو خُدا نے یسُوع میں ہمارے لیے کِیا! آئیں ایک عہد کریں کہ کوئی بھی چیز اُس اُمید پر ہمارے بھروسے اور انحصار کو چھڑانے نہ پائے، جو کہ کلام ہے جس سے ہمیں بچایا۔ کوئی دُوسرا نام نہیں، کوئی دُوسرا کلام نہیں، کوئی دُوسرا پیغام نہیں جو ہمیں نجات بخش سکے۔(دیکھیں اعمال 4باب 12 آیت؛ گلتیوں 1 باب 3 تا 9 آیت؛ کُلسیوں 2 باب 6 تا 16 آیت)۔ ہمیں اِس میں کوئی دُوسری چیز شامِل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم لازم طور پر کسی کو اِس میں سے کوئی چیز نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آئیں خُدا کے فضل میں اِس ایمان، اِس بھروسے، پر مضبوطی سے قائم رہیں، جو ہمیں یسُوع میں عطا کِیا گیا ہے۔
میری دعا
باپ، میں کسی دُوسرے خُدا پر نہیں بلکہ تُجھ پر بھروسہ کرتا ہُوں۔ میں کسی دُوسرے کلام پر نہیں بلکہ میں یسُوع میں تیری محبّت اور فضل کی کہانی پر بھروسہ رکھتا ہُوں۔ جیسا کہ بوڑھے ہمین نے اِسے بڑی خُوبصورتی سے بیان کِیا ہے، پیارے باپ میری اِلتجا ہے کہ میں "کبھی بھی" میری محبّت کو اپنے لیے کم نہ ہونے دُوں۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔