آج کی آیت پر خیالات
"نیا اور بہتر!" یہ پُرانی چیز کو پھر سے متعارف کروانے کےلیے ایک اہم تشہیر کرنے والی چِٹ ہے جو رائے عامہ سے باہر ہے۔ اِس میں معمولی سی تبدیلی کریں، پھر پُرانی چیز کی دوبارہ تشہیر کریں۔ پولُس چاہتا ہے کہ کُلسیوں والے یہ جانیں کہ یسُوع کو "نیا اور بہتر" ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ "اِس کی بجائے، اُن کو خُداوند کے طور پر اُس کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ انہوں نے تب کیا جب وہ نئے نئے مسیحی ہوئے تھے۔یہ ہماری ضرورت بھی ہے۔ ہماری زندگیوں کو تیرے بیٹے میں خُدا کے شاندار فضل کے تحفے کے لیے مکمل شُکرگزاری کے ساتھ، خُداوند یسُوع مسِیح میں بنیاد بنانے اور نشوونما پانے کی ضرورت ہے۔
میری دعا
اے پیار کرنے والے باپ اور قادرِ مطلق خُدا، فضل کے تحفے کے لیے تیرا شُکر ہو جو کہ یسُوع مسِیح میں مجھے ملا۔ مجھے معاف کر دے جب میں کسی نئی چیز یا آواری گردی کا چسکا اور جب میں افسانہ چاہتا ہوں۔ براہِ کرم ہر دن یسُوع کے ساتھ میرے سفر کو تازہ بنا۔ میری تعریف کو قوت بخش کہ مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے میں میری مدد کرے گی اور اِس کے ساتھ خوشی، قوت، اُمید، اور طاقت کے ساتھ نئی پُرجوش مواقع کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔