آج کی آیت پر خیالات
آخرت کا وقت! یہ وہ وقت ہے جب ہر چیز کا حساب ہوگا، دروازے بند ہونگے، اور آخری تعداد شمار کی جائے گی۔ یسُوع آخری وقت کا خُداوند ہے۔ اگرچہ جب وہ یہاں موجود تھا اُس نے موت اور پر فتح پائی، ہم ابھی بھی اُس کے فتح کے مارچ میں شامل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن وہ دِن آ رہا ہے۔ جب ہر گھٹنہ جھُکے گا! اور ہر بُری قوت کو تباہی کا سامنا ہوگا۔ وہ دِل جو خُدا کے پیداواری ہیں، تاہم، وہ اُس کے مہربان اور قوت بخش ہاتھوں میں ہمیشہ کے لے آ جائیں گے۔ ہمارا خُداوند حُکمرانی کرتا ہے۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، رحمت اور مہربانی کے باپ، میں اپنے ساتھ تیرے صبر اور مہربانی کے لیے تیری حمد کرتا ہُوں۔ تاہم، باپ، میں تیری قُدرت اور قوت کو جان کر مطمئن ہوں۔ مُجھے یہ جان کر حوصلہ مِلا ہے کہ یسُوع اپنی حُکمرانی کرے گا اور ہر غلط، بدخواہی، بدی، اور بُرائی کو ختم کر ڈالے گا۔ ایسا ہو کہ وہ دِن جلد آئے! یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔