آج کی آیت پر خیالات
کیونکہ خُدا قریب ہے، ہم دُوسروں کے ساتھ حلیمی اور خوشی والا برتاؤ کر سکتے ہیں۔ وہ ہمارے نزدیک ہے کیونکہ وہ رُوح کے وسیلہ سے ہمارے اندر رہتا ہے۔ وہ نزدیک ہے کیونکہ وہ جلد آ رہا ہے۔ وہ نزدیک ہے کیونکہ جب ہم دُوسرے ایمان داروں کے ساتھ اکٹھے ہوتےہیں، دوُسروں کی جو کہ ضرورت مند ہے خدمت کرتے ہیں، یا اپنی ثقافت کے لوگوں اور دوستوں کے ساتھ کلام شئیر کرتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔رحیم اور خوش شخص کے علاوہ کچھ بھی متعدی نہیں ہے۔ کیونکہ یسُوع ہم میں بستا ہے، ہمارے اندر کام کرتا ہے اور وہ ہمارے لیے آنے والا ہے، ہم خوش اور مہربان دونوں ہو سکتے ہیں۔
میری دعا
اے باپ، میں یہ جان کر بہت خوش ہوں کہ میں کبھی بھی اکیلا نہیں ہونگا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے یسُوع کو بھیجا تاکہ وہ میرے گناہوں کے لیے اپنی جان دے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے یسُوع کو بھیجا تاکہ جب میں دوسرے ایمان داروں سے مِلوں، جب میں یسُوع کے نام میں دُوسروں کی خدمت کروں، اور جب میں کلام پیش کروں تو وہ میرے ساتھ ہو۔ جب میں دُوسروں کی خدمت کرنے کے لیے جئیوں اور اُس کی حضوری کا گواہ بنوں تو مجھے مستقل خوشی سے کو محسوس کرنے دے۔ یسُوع کے قیمتی نام میں مانگتاہوں۔ آمین۔