آج کی آیت پر خیالات
اختیار! ہم سب اختیار پسند کرتے ہیں۔ ہم اختیار کی آواز اور نشے کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم اس صلاحیت سے پیار کرتے ہیں کہ اختیار سے چیزوں کو بدلا جا سکتا ہے۔ لیکن، دنیا کا عظیم ترین اختیار اس زمین پر اس وقت ظاہر کیا گیا جب خدا نے اپنی طاقت اور جوش کو روکے رکھا اور اُس کے بیٹے کی عدالت ہوئی اور اس کو قتل کیا گیا۔ اُس نے ایسا اِس لیے کیا کہ وہ ہمیں بچا سکے۔ اب وہ طاقت کا عظیم مظاہرہ تھا، اور وہ خاص طور پر ہمارے لیے کیا گیا!
میری دعا
مقدس اور منصف خدا جو بلندی پر ہے، میں تیری شاندار طاقت اور اختیار کے لیے تیری حمد کرتا ہوں، لیکن میں تیری اس محبت کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں جو طاقت کے اظہار کی راہنمائی کرتی ہے۔ یہ جاننے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں تیری قائم رکھنے والی روح کے بنا خاک ہوں۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے اپنے اختیار کو پس پردہ رکھا تاکہ میں تیری قربانی کی قوت کے وسیلہ سے چھٹکارا پاؤں۔ یسُوع کی مہربانی کی وجہ سے، اور اُس کے مُقدس نام مِیں، مَیں یہ دعا مانگتا ہوں۔ آمین۔