آج کی آیت پر خیالات
جب یسُوع نے سبت کے دن شفا بخشی اُس دن اُس نے یہ اصول سکھایا (مرقس 3 باب 1 تا 7 آیت) اور اُس نے نیک سامری کی تمثیل سنائی (لوقا 19 باب 29 تا 37 آیت)۔ ہمارے خُداوند نے یہ واضح کر دیا کہ ضرورت مند کی ضرورت کے وقت غفلت کرنا بدی ہے، خواہ آپ کے پاس اُس کے لیے کوئی مذہبی بہانہ ہی کیوں نہ ہو۔ آئیں وہ لوگ بنیں جو اچھے کام کرتے اور ہمدردی دکھاتے ہیں۔ آئیں کسی بھی بہانے کو، خاص کر مذہبی بہانے کو، یسُوع کے نام میں دُوسروں کی خدمت کرنے کے ہمارے شاندار اور پاک موقعوں میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔
میری دعا
پیارے باپ، براہِ کرم مجھے استعمال کر کہ کسی کی خدمت کروں جو ضرورت میں ہے تاکہ وہ تیرے فضل کو جان پائیں اور تاکہ یسُوع، تیرا بیٹا اور میرا نجات دہندہ کا جلال ظاہر ہو۔ یسُوع کے پیارے اور قیمتی نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔