آج کی آیت پر خیالات
ابری ہونا نیا نہیں ہے۔ مکمل اور ابدی طور پر یسوع کے جیسا ہونا نیا ہوگا۔ لیکن جب عظمت کا لمحہ توازن میں لٹکایا جائے گا جیسا کہ یسوع مردوں میں سے جی اُٹھا، توہمیں بھی یہ ضمانت دی گئی کہ موت ہم کو نہیں ڈرا سکتی۔ صرف ایک ہی موت ہے جو معنی رکھتی ہے اور وہ ہے گناہ کی موت اور یسوع میں ہمارا بپتسمہ۔ اگر ہم اس موت میں حصہ دار ہیں، تو ہم یقینی طور پر اُس کے دوبارہ جی اُٹھنے میں بھی حصہ دار ہیں۔ (رومیوں ۶ باب ۱ تا ۱۴ آیت)۔
میری دعا
قادر اور طاقت ور خدا، تیرے فضل اور یسوع کے مردوں میں سے دوبارہ جی اُٹھنے کے سبب سے، میں جانتا ہوں کہ میں تجھے رو برو دیکھوں گا۔ اب میری مدد کر، تاہم، میں وہ پابندی والی زندگی بسر کروں جو کہ آج اور پہلے دنوں سے زیادہ سے زیادہ یسوع جیسی ہو۔ میرے زندہ خدا کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔