آج کی آیت پر خیالات
موت کے پاس زندگی ختم کرنے کا اختیار ہے۔ موت کے پاس الگ کرنے کا اختیار ہے۔ موت کے پاس ہماری حوصلہ شِکنی کرنے اور ہمیں شِکست دینے کا اِختیار ہے۔ لیکن، ہم حقیقت جانتے ہیں؛ یسُوع زندہ ہے! کِیونکہ وہ زندہ ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم اُس کے ساتھ زندہ رہیں گے۔ ہمارا اِیمان ہے کہ موت پر اُس کی فتح ہماری فتح ہے۔ چنانچہ یسُوع کی مانِند، موت اور اُس کی تباہ کرنے کی قوت کو مذاق اُڑائیں۔ یسُوع نے موت کو تباہ کر دیا اور اپنے کلام کے وسیلہ سے ۔۔۔۔ ہماری زندگی کو لافانیت بخشی۔
میری دعا
باپ، میں یہ اعتراف کرتا ہُوں کہ میرے پیاروں کی موت ابھی بھی مُجھے دُکھ دیتی ہے۔ میں تیرا شُکر گزار ہوُں کہ اُن سے میری علحیدگی کم وقت کے لیے ہے۔ تاہم، میں تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں، کہ موت مُجھے اُن سے زیادہ وقت تک الگ نہیں کر سکتی جن سے میں پیار کرتا ہُون اور جو تُجھے پیار کرتے ہیں۔ یسُوع میں مُجھے فتح عطا کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ موت کو شِکست دینے کے لیے یسُوع تیرا شُکر ہو۔ خُداوند یسُوع مسِیح، تیرے قیمتی اور فاتح نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔