آج کی آیت پر خیالات
پیارے کانوں جو تُم سنتے ہو اُس کے لیے محتاط ہو جاؤ۔۔۔۔کیونکہ باپ جو اُوپر بیٹھا ہے وہ پیار کے ساتھ نیچے دیکھ رہا ہے، چنانچہ پیارے کانوں جو تُم سنتے ہو اُس کے لیے محتاط ہو جاؤ"۔ خُدا صرف اونچی آواز سے پُکارے جانے کو پسند نہیں کرتا؛ وہ چاہتا ہے کہ اُس کا کلام ہمارے نظام میں شامل ہو اور ہماری زندگیوں کو تبدیل کرے۔ جتنا ہم خُدا کے کلام کی برکات کو حاصل کریں گے، اُتنا ہی وہ ہمیں تبدیل کرے گا۔ اگرایسا نہیں ہوتا، تو مسئلہ پیغام میں نہیں بلکہ سُننے والوں میں ہے۔
میری دعا
پیارے باپ، براہِ کرم میری آنکھیں، میرے کان، میرے دل، اور میرے دماغ کو کھول، تاکہ میں تیرے کلام کو موزوں طورپر اپنی زندگی میں شامل کروں۔ پیارے باپ، براہِ کرم، مجھے برکت دے، تاکہ جو میں تیرے کلام میں سے سُنوں وہ میری زندگی میں دکھائی دے۔ یسُوع کے قیمتی نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔