آج کی آیت پر خیالات
واہ! کیا یہ دیکھنا شاندار نہیں کہ خُدا کے لوگوں میں چرچ میں آج3000 لوگ شامل ہو چکے ہیں۔ وہ جنہوں نے رُوح القُدس کے نزول کے موقع پر پطرس کے پیغام کو قبول کیا وہ بپتسمہ یافتہ ہوئے اور اُن کی کلیسیا کی ابتداء ایک شاندار دھماکے کے ساتھ ہوئی۔ اُس دن کے شروع میں، یسُوع کی پیروی کرنے والے چند لوگوں نے دُعاکرنا شروع کی جوکہ وہ یسُوع کے آسمان پر اُٹھائے جانے سے لیکر ہر دن کرتے تھے۔ جیسے ہی یروشلیم میں رات ہوئی، تو تعداد اچانک 3000 تک پہنچ گئی! اعمال 2 باب ایک شناختی پہرے کی طرح کھڑا ہے جوکہ ہمیں نجات کا پیغام دیتا ہے، دل کو کھولنے کا جواب کیا ہونا چاہیئے، اور کیسے رُوح القُدس اِس سادہ پیغام کو متلاشی دلوں کو نجات اور معاشرہ بخشنے کےلیے استعمال کرتاہے۔ آپ آج اعمال 2 باب کیوں نہیں پڑھیں؟ جو پطرس نے یسُوع کے بارے میں کہا اُس کو مختصر انداز میں لکھیں۔ غور کریں کہ پطرس لوگوں کو نجات کےلیے کیا بتاتا ہے۔ کلام ابھی بھی اُتنا ہی سادہ ہے، چنانچہ آئیں نہ صرف اِسے پڑھیں؛ آئیں اِس کو پھیلائیں، اور خُدا سے دُعاکریں کہ وہ ہمارے وقت اور ہماری برباد زمین کو بحال کرے!
میری دعا
اے پاک اور بلند و بالا خُدا، ہم پر اپنا رُوح پھونک اور ہماری کلیسیا اور ہزاروں میں حقیقی بھلائی لا جو کہ کھو گئےہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔