آج کی آیت پر خیالات
جیسا کہ خُدا نے اسرائیل کی مِصر میں حالت زار دیکھی اور اُن کی مدد کے لیے پکاریں سُنیں، وہ ابھی بھی دیکھتا اور سُنتا ہے۔ لیکن اب، وہ نہ صرف سُنتا ہے ، بلکہ وہ قادرِمطلق ہے؛ وہ اپنے بیٹے اور ہمارے نجات دہندہ یسُوع کی شفاعت کی وجہ سے ہماری سُنتاہے۔ یسُوع یہاں موجود رہا ہے۔ یسُوع نے موت کی کالی چھایا کا سامنا کیا ہے اور تشدد اور تضحیک کے درد کو محسوس کیا ہے۔ یسُوع کا مطلب تھا کہ خُدا نہ صرف ہماری فریادوں کو سُنتا ہے؛ بلکہ وہ ہمارے ساتھ سخت تکلیف کو برداشت کرتا ہے۔ اسی لیے وہ آیا۔ وہ ہماری اِس بات کی ضمانت ہے کہ خُدا محسوس کرتا، خیال رکھتا، عمل کرتا، اور ابدی طور پر بچاتا ہے۔
میری دعا
اے خُدا، باپ اور بچانے والے، اُن کے ساتھ ہو جو کہ بہت زیادہ درد اور سخت تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔ چند کو میں جانتا ہوں اور ذاتی طور پر اُن کے لیے دُعا کرتا ہوں۔ وہ جن کو میں نہیں جانتا، لیکن پھر بھی اُن کو تیری تسلی، قوت اور فضل کی ضرورت ہے، اُن کو غم اور تکلیف کے دنوں میں قائم کر۔ براہِ کرم اُن کو اپنی واضح دیکھ بھال کے ثبوت کے ساتھ برکت دے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔