آج کی آیت پر خیالات
کیا اِس سے کسی کو مطلب ہے کہ میں یہاں ہوں؟ کیا کسی کا دھیان ہوگا جب میں چلاجاؤنگا؟ کیا کسی کو پرواہ ہے کہ میں نے اِسے گھر بنایا یا مکان کو کبھی نہیں چھوڑا؟ جوابات؟ "ہاں! ہاں! ہاں!" خُداوند خُدا، اِسرائیل کا بچانے والا اور یِسوع کا باپ ہمارے بارے میں سب کُچھ جانتا ہے اور ہمارا آنا اور جانا بھی۔ وہ ہمیں دیکھتا رہے گا، اب اور ابدلاباد۔
میری دعا
باپ، جب میں اُٹھا تُوں صِرف موجود ہی نہیں بلکہ مُجھے دیکھ رہا ہے اِس کیلئے میں تیرا شُکر کرتا ہوں۔ قادرِمُطلق خُدا، جب دِن کے ختم ہونے پر میں گھر واپس آیا، تُوں وہاں مُوجود ہے، تُوں مُجھے سلامتی سے گھر لایا اور مُجھے خُوش آمِدید کہا، اِس کیلئے میں تیرا شُکر کرتا ہوں۔ میں دِل کی گہرائی سے تیرا شُکر گُزار ہوں، پیاے باپ، کہ جب میں یہ زِندگی چُھوڑ کر اگلی منزل کی طرف بڑھو، اِس زندگی سے نِکالنے کیلئے تُوں وہاں موجود ہے اور اپنے ساتھ ابدلاباد زندگی گُزارنے کیلئے اپنے گھر میں خُوش آمدید کہتا ہے، میں اِن سب باتوں کیلئے تیرا شُکر گُزار ہوں۔ یِسوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔