آج کی آیت پر خیالات
"یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے" کہ کسی ایمان دار کا کراہنا اپنے آپ کو رزیل کہنا،نامناسب، یا آزار رساں تقریر ہے۔ تاہم، ایک دوست نے بہت عرصہ پہلے میرے سامنے یہ اعتراف کیا، "دفتر میں ہمارا اخلاقی فیصلہ تب شروع ہوتاہے جب ہم اپنی زبان کو پھسلنے دیتے ہیں۔ یہ اُس وقت بڑی بات نہیں لگتی،لیکن یہ جس طرف لے جاتی تھی وہ تباہ کن تھا۔" مذہب جو کہ ہر گفتگو میں ظاہر نہیں ہوتا وہ خالی اور سوراخ دار ہے۔ چنانچہ آئیں اپنی گفتگو برکت دینے، حوصلہ دینے، کے لیے استعمال کریں نہ کہ بہتان لگانے، چغلی کرنے یا لعنت کرنے کےلیے۔
میری دعا
مقدس اور بے مثال خُدا، مجھے معاف کر دے کہ میں نے اپنی زبان نجات کے لیے استعمال نہیں کی۔ مجھے اُن وقتوں کے لیے معاف کردے جب میں نے اپنے الفاظ کو دوسروں کو زخم دینے یا تُجھے اور میری زندگی پر تیرے پاک حق کو بے عزت کرنے کےلیے استعمال کیا۔ مجھے الفاظ کو آج برکت دینے، حوصلہ دینے، اور تسلی دینے کےلیے استعمال کر تاکہ دُوسرے میرے ذریعہ سے تیرے فضل کو جان سکیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔