آج کی آیت پر خیالات
کل یعقوب نے ہمیں یاد دلایا کہ ہماری "گفتگو" کتنی اہم ہے۔ وہ آج ہمیں چال کے بارے میں بتاتا ہے۔ سچا مذہب صرف گفتگو نہیں ہوتا۔ ہمیں مسِیح کی طرح رہنا اور پیارکرنا چاہیئے۔ بیواؤں، یتیموں، اور دُوسروں کی دیکھ بھال کرناجن کو بھُلایا یا نظر انداز کر د یا گیا ہے جبکہ اپنے آپ کو "مسیح کی طرح جی کر" خُدا کے لیے پاک رکھ رہے ہیں وہی سب کچھ ہے۔
میری دعا
محبت بھرے خُدا، مجھے اُن لوگوں کو دیکھنے کےلیے آنکھیں بخش جن کو برکت کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم ہماری کلیسیا، ہمارے ہمسایہ، اور ہمارےکام پر، یا ہمارے سکول میں اُن لوگوں کی طرف میری راہنمائی فرما جو کہ اپنے آپ کو بھُلایا ہُوا اور نظر انداز کیا ہُوا محسوس کرتے ہیں۔ میری مدد کر کہ نہ صرف میں اُن کو دیکھوں، بلکہ اُن کو شامل کروں تاکہ وہ اُس محبت کو جان سکیں جو تُو اُن کے لیے رکھتا ہے! یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔