آج کی آیت پر خیالات
ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم ٹوٹی ہوئی دنیا میں رہتے ہیں۔ بدقسمتی سے، ہماری ٹوٹی ہوئی دنیا ٹوٹے ہوئےلوگوں سے بھری ہوئی ہے۔ درد اور غم کے دنوں میں، اُن دنوں میں جب وہ جو آزادہ ہیں اپنی بے بسی کو جانتے ہیں، ہمارے پاس خُدا کے پاس واپس جانے کے علاوہ کوئی اور وسیلہ نہیں ہے۔ خُداوند، اسرائیل کے عہد کا خُدانے، جو کہ اپنے عہد پورے کرتا ہے، اپنے لوگوں کو محفوظ رکھا اور مسِیح کو پیدا کیا، وہ خُدا ہے جو کہ ہمارے ساتھ کھڑا ہوتاہے۔ مختصر عرصے میں، جب ایسا لگتا ہے کہ وہ دیکھتا نہیں سُنتا نہیں اور خیال نہیں رکھتا۔ ہمیں اُن لمحات میں کیا کرنا چاہیئے؟ تب دکھاوا کریں کہ ہمارے کوئی شکوک اور احساسات نہیں ہیں؟ نہیں، ہمیں ایمانداری کے ساتھ ہمارے خُداوند کے سامنے گریہ وزاری کرنی چاہیئے جس نے ماضی میں بچایا، چھُڑایا اور آزادی بخشی اور اُس کو بُلائیں کہ وہ آج بھی ایسا ہی کرے۔
میری دعا
اُمیدکے خُدا، ایسے دنوں میں ہم سے دور نہ ہو جو کہ تاریک اور ڈراونے ہیں۔ ہماری اندر جینے کی خوشی اور اچھی چیزوں کی اُمید بھر دے؛ ہماری درد اور غم کے دنوں میں ہمیں تسلی دے۔ اپنا ہاتھ اُٹھا اور توبہ کے لیے عمل کرس اور ہمارے وقت، ہمارے خاندان، ہمارے معاشرے، اور اپنی کلیسیا کو بحال کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔