آج کی آیت پر خیالات
ہم ہمیشہ کیلئے خُدا کے ساتھ کِس میں شراکت کرینگے؟ اُس کا جلال! کِس نے اِسرائیل کی بِیابان میں راہنمائی کی اور موسیٰ پر اپنا چہرہ جلوہ گر فرمایا؟ اُس کا جلال۔ اِنسان کیلئے دیکھنے میں کیا حِیران کُن اور عجیب ہے؟ اُس کا جلال۔ تو پھِر جب ہمیں خُدا کی حَمد و تمجید کرنا ہو تو ہمیں کیا کرنا جاہیئے؟ اُس کو جلال دِیں جو اُس کیلئے واجب ہے۔ گیِتوں کے ذریعے سے اُس کی حَمدوثِناؑ کریں اور یہِواہ کے پاک نام کی عزِت اور تعَظیم بجا لایں!
میری دعا
مُبارک اور عجِیب خُدا، تِیری پاکیِزگی شاندارہے، میری ناراستی پر تحمِل، میری شکستگی پر شفِیق، اور تُوں چاہتا ہے کہ میں تُوبہ کرکے تیرے خاندان میں شامِل ہوں۔ مِنت کرتا ہوں کہ مُجھے اِس لائق بنا کہ تیرے فضل کے تخت کے سامنے تیری تعریف کروں۔ یِسُوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔