آج کی آیت پر خیالات
یہ دُوسروں کے ساتھ شئیر کرنا انتا مشکل کیوں ہے کہ ہم اُن کو ہماری زندگی میں لانے کےلیے شُکر ادا کرتے ہیں؟ خُدا نے اپنے بیٹے یسُوع کو اُن کا پیار اور قبولیت کو جاننے دیا۔یسُوع کے بپتسمہ کے وقت اُس کا کلام اور تدوین کو یاد کیا؟ یہ میرا بیٹا ہے، جس سے میں پیار کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔"پولوس نئی کلیسیاؤں کو جو کہ جدوجہد کر رہی تھیں بتاتا ہے کہ وہ اُن کے لیے باقاعدگی سے دُعا کرتا رہا تھا۔(فلپیوں 1 باب 2 آیت) ہماری زندگی میں کسی خاص کے لیے شُکرگزاری کرنا بہت برکت کی بات ہے۔ اور یہ دوہری برکت کی بات ہے کہ ہم اُن لوگوں کو بتائیں کہ ہم خُدا کے شُکر گزار ہیں کہ وہ لوگ ہماری زندگیوں میں آئے۔ ہماری "دوہری برکت" پانے والے لوگ بننے کا وعدہ کریں!
میری دعا
مہربان باپ، تُو نے مجھے بہت سے طریقوں سے برکت دی ہے! تاہم، آج، میں بہت سے اُن شاندار طریقوں سے باخبر ہوں کہ تُو نے مجھے دُوسرے لوگوں کے وسیلہ سےبرکت دی ہے۔ میں اُن شاندار مسیحی لوگوں کی پیروی کرنے کےلیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں جن کو تُو میری زندگی میں لایا ہے۔۔۔۔۔(یہاں اُن خاص لوگوں کے نام ڈالیں اور اِس بات کا یقین کر لیں اور اُن لوگوں کو بتائیں کہ آپ اُن کےلیے خُدا کا شُکر ادا کرتے ہیں)۔ میری راہنمائی فرما تاکہ میں اُنکو قوت بخش سکوں اور اُن کو دُوسروں کی برکت کے لیے استعمال کروں جیسا کہ اُنہوں نے میرے لیے کیا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔