آج کی آیت پر خیالات
امن کی قیمت ہمیشہ بلند ہوتی ہے۔ ہمارا امن یسُوع کے شاندار قربانی کی وجہ سے خریدا گیا۔ خُدا نے یہ ثابت کیا کہ ہماری بغاوت کی قیمت ادا کر دی گئی، لیکن اُس نے ہمیں قیمت ادا کرنے کو نہیں کہا کیونکہ ہم کبھی بھی اپنی ذمہ داری کو پُورا نہیں کر پاتے۔ اِس کی بجائے، خُدا نے یسُوع میں یہ قیمت ادا کی۔
میری دعا
پاک اور پیار کرنے والے باپ، امن پیدا کرنے کےلیے اور مجھے عظیم قیمت ادا کرنے کے بعد اپنی طرف بُلانے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ خُداوند یسُوع، تیرا شُکر ہو، کہ تُو نے صلیب کی ظالمیت کے لیے اپنے آپ کو پیش کیا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے میرے گناہ کی وجہ سے میرے ساتھ دُشمن جیسا سلوک نہیں کیا، بلکہ تُو نے اُس بھیٹر کی طرح سلوک کیا جو کھو گئی ہے جس کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ اپنے پیارے فرزند کے طور پر مجھے اپنانے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں، میَں اپنی حمد اور شُکرگزاری پیش کرتا ہوں۔ آمین۔