آج کی آیت پر خیالات
آپ کے پاؤں کتنے خوبصورت ہیں؟ خوبصورت پاؤں والے لوگ یا "بھیجے ہوئے لوگ" یا وہ "جانے والے لوگ" ہو سکتے ہیں جو کہ یسُوع مسِیح کی نجات کی خوش خبری دیتے ہیں۔ آپ کون سے ہیں؟ اگر ہم اُن دو حقِ اتنخاب میں سے نہیں ہیں، تو ہم بدصورت پاؤں والے مسیحی ہیں اب کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ اُس کے لیےیہ کہا جائے؟ چنانچہ آئیں دُوسرے ایمانداروں کے ساتھ اُن کے پاس جاکر اُن سے حمایت اور مدد مانگ کر رفاقت کا عہد باندھیں، یا اُن کی حمایت یا مدد کریں جو کہ جا رہے ہیں!
میری دعا
تمام قوموں کے قادر خُدا، میں جانتا ہوں کہ یہ دیکھ کر تیرا دِل دُکھتا ہوگا کہ دنیا میں بہت سے لوگ تیرے بیٹے کا نام بھی نہیں جانتے، اور خُداوند کے طور پر اُس پر اُن کا کم بھروسہ ہے رُوح القُدس کے وسیلہ سے ہمارے اندر اُن بہن بھائیوں کی طرح خوبصورت پاؤں کی خواہش کو ابھار جن کا ذکر اعمال کی کتاب کے شروع میں کیاگیا ہے۔ شاید ہمارے وقت میں بھی کلام ایسے ہی پھیلے جیسا کہ انہوں نے پھیلایا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔