آج کی آیت پر خیالات
بہت دفعہ ہم نادانی میں ایسی حرکت کر جاتے ہیں اور اُس کے نِتائج ہمارے لئے بہت تکلیِف دہ ہوتے ہیں۔ خُدا نے ہمیں رُوحانی حِکمت عطا کی ہے جو نہ صِرف اچھے فیصلوں میں ہماری مَدد کرتا ہے بلکہ ہمیں قابلیِت بخشتا کہ حِکمت اور فضل سے بھرپور عَمل اور ردِعمل کریں۔ اِس سے پہلے کہ ہم ہر دِن کا سامنا کریں، مُشکِل حالات کا سامنا کرنے سے پہلے، مُشکِل فِیصلوں کا سامنا کرنے سے پہلے، ہمیں خُدا کے سامنے جانا اور اُس سے حِکمت کا تحُفہ مانگیں تاکہ خُدا کی حِکمت ہماری راہنمائی کرے۔
میری دعا
پاک خُدا، مُجھے تیری حِکمت چاہیے تاکہ میں مُشکل حالات اور آزمائشوں میں درُست فیصلے کرسکوں جن سے آج میرا سامنا ہے ۔ کرم فرما کر اپنی حِکمت میرے دِل اور دماغ میں بھر دے تاکہ میری حرکات، الفاظ، اور اِنتخاب نہ صِرف تُجھے پسند آئیں بلکہ جو میرے قریب ہیں وہ بھی برکت پاسکیں۔ یِسوع المسیح کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔