آج کی آیت پر خیالات
خُدا ہماری دعاؤں کو سننا چاہتا ہے۔ لیکن ان کو زیادہ اپنے لیے مانگنے سے پرہیز کریں، خُدا چاہتا ہے کہ ہم ہمیشہ شکرگزاری کریں۔ یہ ہمارے لیے بہت آسان ہے کہ دعاؤں کو درخواستوں میں تبدیل کر دیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو محروم چھوڑ دیے گئے ہیں جبکہ شکرگزاری اور حمد ہماری دعاؤں سے چھین لی گئی ہیں۔ حمد کے بغیر ہماری دل مدھم ہو جاتے ہیں کیونکہ ہم صرف اپنے مسائل کے بارے سوچتے ہیں جس سے دعائیں صرف ایک خواہشات کی فہرست بن جاتی ہیں۔
میری دعا
رحیم خُدا، میرے پاس تیری حمد کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ امتحان کے وقت میں اور مشکلات میں میرے پاس تیرے وعدے ہیں کہ تو میری امید کو جگائے گا۔ فتح کے وقت میں اپنی صلاحتیوں کے شکر کے لیے تجھے پاتاہوں۔ میری بوریت کے وقت میں، میرے پاس تیرے تحائف میں عظیم خوشی ہوتی ہے۔ اے خُدا اتنا عظیم اور محبت کرنے والا ہونے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ یسوع کے نام میں۔آمین۔