آج کی آیت پر خیالات
ہمارا خُدا شاندار خُدا ہے۔ اُس نے نہ صرف گناہ کو واضح کیا اور مات دی؛ بلکہ اُس نے ہمارے لیے دُعا کرکے اور ہمارے گناہوں کی معافی چاہ کر ہمیں گناہ کے نتائج سے بچایا۔ اصلی شفا کا مطلب ہے کہ کسی بیمار جسم کی صحت یابی سے بڑھ کر کرنا—اور ہم اُس وقت کے لیے خُدا کی حمد کرتے ہیں جب کہ اُس نے ہماری زندگیوں میں یہ سب کیا۔ نہیں، اصلی شفا کا مطلب ہے معاف کرنا اور اُن چیزوں سے چھُڑانا جوکہ ہمارے رُوح کو توڑ دیتی ہے اور ہمارے بدن اور رُوح کو بیمار بناتی ہے۔ صرف خُدا ہی اپنی ریٹائرمنٹ کے پیکج کے طور پر اِس "فائدے" کی پیشکش کرتا ہے۔
میری دعا
اے ابا باپ،میں کیسے اُس فضل اور رحمت کے لیے تیری بہت تعریف کروں جس نے مجھے میرے گناہوں سے معافی دی اور گناہوں سے مجھے پاک کیا۔ میری مدد کر تاکہ میں کبھی بھی تیرے خاندان میں شمولیت اور معافی کو نہ بھولوں۔ تیری نجات کےلیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔