آج کی آیت پر خیالات
اِس پہرے میں وفاداری کے پہیے کی وضاحت کی گئی ہے۔ خُداوند ہماری عظیم مثال ہے۔ ایماندار لوگ ہمارے لیے خُدا کے جلال اور جذبے کا نمونہ ہیں۔ چنانچہ ہمیں اپنی ایمان والی زندگی ایک نمونہ کے طورپر جینی چاہیئے۔ دُوسرے الفاظ میں، کلام لفظوں سے بڑھ کر ہے! کلام یسُوع کی خوش خبری ہے جو کہ کسی شخص کی زندگی میں تب تک جڑ پکڑتا ہے جب تک کہ وہ اِتنا پھل دار نہ ہو جائے کہ وہ خُداوند کی مثال بن جائے جو کہ کوئی دُوسرا دیکھے تو اُسی کی طرح جینا شروع کردے۔ کلام سکھانا اور پکڑنا ہے۔
میری دعا
اے پاک خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے اپنے کردارکو کلام اور انسانی جسم میں ظاہر کیا۔ رُوح القدُس کے وسیلہ سے، میں اپنے آپ میں یسُوع کا کردار چاہتا ہوں تاکہ دُوسرے مجھے دیکھ کر اُس کے لیے جینا شروع کردیں۔ نجات دینے والے یسُوع کے قیمتی نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔