آج کی آیت پر خیالات
اچھی چیز کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے۔ جس نے ہمارے ساتھ بُرا کیا ہو اُس کے بارے بات کرنا بہت آسان ہوتا ہے، یا جماعتی دعا میں ان کی مدد کے لیے دعا کی جا سکتی ہے، یا جب مسیحیوں کی جدوجہد کے بارے میں بات ہو رہی ہو تو اُن کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن، صرف ایک بات ہی درست بات ہے جب ہم مسیح میں بہن بھائی کی وجہ سےتکلیف میں ہوتے ہیں! اس بندے کے پاس جائیں جس نے آپ کے ساتھ بُرا کیا، تو کوشش کریں کہ جو نقصان ہوا ہے وہ آپ دونوں تک محدود رہے، اور صلح پر کام کریں۔ یہ خُدا کی تمنا ہے، اور اُس کے فرزند ہونے کے ناطے یہ ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔
میری دعا
اے قادرِ مطلق خُدا، میرے بے وقوفانہ اور خود غرض طریقہ کار کو معاف فرما دے۔ مجھے حوصلہ عطا فرما کہ میں ان لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے جنہوں نے میرے خلاف گناہ کیا ہے، لیکن اگر میں مفاہمت پیدا نہ کر سکوں، تو مجھے روح القدس کے وسیلہ سے وہ قوت بخش کہ میں ٹھیک اسی طرح معاف کر سکوں جس طرح تُو نے مجھے کیا۔ یسوع کے نام اور گناہ کے لیے اُس کی کفارہ والی فربانی کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔