آج کی آیت پر خیالات
خُدا چاہتا ہے کہ تمام لوگوں کی توبہ تک نوبت پہُنچے تاکہ وہ اُس کے فضل کو حاصِل کر پائیں اور اُس کے جلال کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ اگر یہ خُدا کا جنون ہے تو ہم کیسے اِس کو اپنا جنون نہ بنائیں؟
میری دعا
اے باپ، میں جانتا ہُوں کہ یسُوع کے واپس آنے کا دِن تیرے ہاتھ میں ہے، اور وہ وجہ جس کے وہ انتظار میں ہے تُو ہی جانتا ہے۔ تاہم عزیز باپ، میں یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو چاہتا ہے کہ تمام لوگ یسُوع کو اپنے خُداوند کے طور پر جانیں۔ براہِ کرم مُجھے نجات اور تیرے فضل کے انعام کو اپنے گرد موجود کسی کے ساتھ بیان کرنے کے لیے استعمال کر۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔