آج کی آیت پر خیالات
بچپن سے! اگر آپ کی ماں مذہبی ہو جس نے آپکی پرورش اُس دنیا میں کی جو کہ یسُوع میں ایمان، بائبل کی کہانیوں، ،ایمان کی لوریوں، سے گھِری ہوگی تو خُدا کی حمد اور ماں کا شُکریہ ادا کریں۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا نہیں ہُوا، تو ایک عہد کریں کہ آپ کے بچوں، اور آپ کے پوتے پوتیوں کو زندگی میں اِس قسم کی شروعات ملے گی۔ ہاں،لڑکپن اور جوانی میں ذاتی ایمان جیت جائے گا، لیکن بچپن میں ایسی شروعات ایک برکت ہے۔ کسی بچے کی دُنیا کو محبت، اُمید اور وعدہ کے ساتھ بھرنا کیونکہ یسُوع وہ عظیم تحفہ ہے جو کہ والدین دے سکتے ہیں۔
میری دعا
پاک اور توجہ دینے والے باپ، ایمان دار ماں باپ کے تحفے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ ہم میں سے وہ جو ایمان دار ہیں وہ اپنے بچوں کے ساتھ ایمان شئیر کرنےکےلیے سرگرم ہو جائیں۔ براہِ کرم میری زندگی کو ایک ایسی جگہ بنا جہاں بچے اور سربراہان یسُوع کی خوشنودی میں ایمان لانے کو آسان اور بحفاظت سمجھیں۔ اُس کے قیمتی نام میں تیری حمد اور شُکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔