آج کی آیت پر خیالات
یسُوع اپنی زندگی اور موت میں اِس حُکم کی کامِل مثال تھا۔ محبّت میں قربانی کے ساتھ زندگی تبدیل کر دینے کی قوت ہے۔ حالانکہ ہر کوئی اِس پر ردِعمل نہیں دیتا، لیکن بہُت سے دیتے ہیں۔ جبکہ اپنے اعمال میں مہربان ہونا اور اپنے دُشمنوں کے ساتھ اپنے دِلوں میں پیار کرنا آسان نہیں ہے۔ خُدا کا رُوح ہمیں یسُوع کی محبّت سے معمُور کرتا اور اُن میں فضل کی مضبوط زندگی بسر کرنے میں مدد فرماتا ہے جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔
میری دعا
پیارے خُدا، میں یہ اعتراف کرتا ہُوں کہ مُجھے زندگی میں کُچھ لوگوں سے مُشکل کا سامنا ہے۔ وہ مُجھ پر تنقید کرنے، مُجھے کمزور کرنے، جھگڑنے، اور مُجھے شِکست دینے پر مقرر دکھائی دیتے ہیں۔ براہِ کرم مُجھے اُن کے اعمال میں ایسے طور پر قائم رہنے کے لیے کِردار عطا فرما جو رہائی بخشنے والا اور راست ہو۔ یسُوع کے نجات دینے والے اور قادر نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔