آج کی آیت پر خیالات
بہت سے ناجائز اور بُرے گروہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ خُدا اُن کی طرف ہے۔ "مسیحی" ہونے کا پہروپ لے کر بہت خطرناک کام کیے گئے۔ تاہم، یسُوع، ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہم لوگوں کو اُن کے پھلوں سے پہچانیں۔ وہ جو خُدا کے متلاشی ہیں اور برائی سے نفرت کرتے ہیں وہ جو عدل اور مہربانی کی مشق کرتے اور وہ جن کے ساتھ خُدا ہے۔ آئیں اِس بات کو یقینی بنائیں کہ خُدا کی حضوری کا ہمارا دعویٰ ہماری زندگیوں میں خُداکی حضوری کے جلال کے ساتھ میل کھا جائے۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور پیارے کرنے والے باپ، میری زندگی میں تیری حضوری کےلیے تیرا شُکر ہو۔ براہِ کرم جب میں گناہ اور خودغرضی کے ہجوم کی وجہ سے تُجھےباہر کر دُوں اور تیرے نام کو شرمندہ کروں تو تُو مجھے معاف کر دینا۔ مُجھے اپنے رُوح القُدُس کی معموری سے قوت بخش تاکہ میں تیرے پاک فرزند کی مانند رہوں اور تیرا راستبازی والا جلال دُنیا کے سامنے ظاہر کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔