آج کی آیت پر خیالات
ایک عرصہ سے اکثر کلِیسیاؤں میں آجکل روزہ رکھنے کی روایت نہیں رہی، یہ واضح طور پرایسی چیز تھی جو اِبتدائی کلیسیا کے تجربات کا حصہ تھی۔ بےشک یہ ہماری کلیِسیاؤں کی طرف سے جاری ہوا ہو یا نہیں، آئیں اِس کو یقینی بنائیں کہ روزہ اور دُعا کے زریعے سے اپنے آپ کو بڑے کاموں کیلئے تِیار کریں، خُدا سے رہبری، طاقت اور راہنمائی مانگیں اِس لئے کہ ہم نے اُس کا کام کرنے کا دُنیا میں ذمہ لیا ہے۔
میری دعا
اِے خُداوند، میں جانتا ہوں کہ تُوں سب لوگوں سے پیار کرتا ہے۔ برائے کرم اُن کو برکت دے جو اپنوں میں نہیں بلکہ مُختلف مُعاشروں میں ہیں، بڑے شوق سے تیری خُوشخبری کا پِیغام اُن تک پہنچاتے ہیں جو کھوگئے ہیں۔ اُن کی اِس بابرکت مِحنت کو کامیاب بنا، ابلِیس سے اُن کو بچا، اور اُن کو اُس طرف لے جا جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔ یِسُوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔