آج کی آیت پر خیالات
یسُوع اِس لیے آیا تاکہ آخر اوّل ہو سکے، بیمارکو شفا مل سکے، گناہ گار بچ سکے، اور کو بھٹک گیا ہے وہ تلاش کیا جا سکے۔ یہ تھا اُس کا مقصد: کہ شکستہ کو بحال کرے—نہ صرف ہمیں، بلکہ دُنیا کو، ہماری انسانیت کو، اور اُس سب کو جو کہ اِس کے ساتھ ہے۔ چنانچہ ہم یسُوع کے جذبے کے بغیر جی کر اوردُنیا میں کھوئے ہوؤں کے مقصدکے بغیر اُس کے نام سے کیسے کہلا سکتے ہیں؟
میری دعا
اے پیارے باپ اور قادرِ مطلق خُدا، براہِ کرم اپنے لوگوں، اور خاص کر مُجھ میں مقدس جذبہ پیدا کر، تاکہ ہم اپنی زندگیوں، اپنے خاندانوں اور اپنی کلیسیا میں یسُوع کے مقصد کو ظاہر کر سکیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔