آج کی آیت پر خیالات
مسیحی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے سے اکیلے رہنے کےلیےنہیں بُلائے گئے۔ ہم گوشہ نشین اور راہب بننے کے لیے نہیں بُلائے گئے۔ بلکہ، ہمیں یہ پہچاننا ہے کہ ہم تاریکی کی دُنیا میں ہیں اور ہمیں نُور کی طرح جینا ہے—چھوٹی موم بتیوں کی طرح نہیں کہ جو آرام گاہ میں لگا دی جاتی ہیں، بلکہ وہ موم بنتیاں جو کہ اپنے سٹیند پر لگائی جاتی ہیں تاکہ سب اُن کو دیکھ پائیں یا وہ شہر جو ٹیلوں پر بسایا گیا ہو وہ چھِپ نہیں سکتا ۔ یقینی طورپر، ہمارا مقصد کسی کی توجہ اپنی طرف لگانانہیں ہے، بلکہ اپنے باپ کا شاندار فضل دیکھنے کےلیے اَوروں کی مدد کرنا ہے۔
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، ایسا ہو کہ میری زندگی آج اور ہر دن اَوروں کےلیے برکت کا وسیلہ ہو، تاکہ وہ واضح طور پر تُجھے اور تیرے پیار کو دیکھ پائیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔