آج کی آیت پر خیالات
"نیا اور بہتر!" یہ ہر ایک مسیحی کے ماتھے پر مہُر کی طرح آویزا ہونا چاہیئے۔ جب ہم مسِیح کی طرف آتے ہیں، وہ ہمیں نیا بناتا ہے اور ہمیں ہمارے تمام تر گناہوں سے پاک کرتا ہے۔ ناقابل یقین حد تک ، خُدا کی وفاداری اور تبدیل کر دینے والی قوت کی وجہ سے یہ فضل "ہر صبح نیا ہونا چاہیئے"۔ خُدا کا فضل اور قوت ہمیں رُوح القُدُس کے وسیلہ سے بخشا گیا ہے۔ ہم نئے اور بہتر ہیں، اور اِسی راستے پر تب تک چلتے رہیں گے جب تک ہم مکمل طور پر یسُوع کی مانِند نہیں بن جاتے!(دیکھیں دٗوسرا کرنتھیوں 3 باب 18 آیت)
میری دعا
پاک باپ، میرے دل، میری مرضی، میری زندگی اور میرے وقت کے ساتھ اپنے طریقے سے کام کر۔ میں اپنا آپ تُجھے دینا چاہتا ہوں تاکہ تُو مجھے نیا اور بہتر بنائے۔ تُو نے جہاں میری پرورش کی ہے میں اُس سے مطمئن نہیں ہوں۔ نہیں، پیارے باپ، میں آج اور اپنی زندگی کے آنے والے ہر دن زیادہ یسُوع کی مانِند بننا چاہتا ہوں۔ تیرے قوت بخش فضل کےلیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔