آج کی آیت پر خیالات
پولوس تقریباً موت کے قریب تھا۔ لیکن وہ جانتا تھا کہ اُس کی زندگی، مُستقبل، خُداوند کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ رُوح القُدُس اُس کی اِیذا رسانی اور مُشکلات کا سامنا کرتے وقت اُس کی مدد کرے گا اور بوقتِ ضرورت اُس کو قوت بخشےِ گا۔ رُوح اُس کی نِجات کے لیے بھی کام کرے گا؛ خواہ وہ دوسروں کی خِدمت کیلئے جیل اور موت سے نِجات ہو، یا وہ خُداوند کی حضوری میں نِجات پائے جِس سے وہ پیار کرتا ہے۔ بہرحال، وہ نِجات کی اُمید اور اُس کا مُنتظر ہے۔
میری دعا
اے خُداوند، خُدا قادرِ مطلق، براہِ کرم مُجھے حوصلہ عطا فرما کہ میں تیری نِجات کےاعتماد میں کبھی پیچھے نہ ہٹوں۔ اِس کے علاوہ، پیارے باپ، میرے بہُت سے پیارے دوست ہیں جو اپنی جسمانی مسائل کی وجہ سے زندگی سے لڑ رہے ہیں۔ براہِ کرم اُن کو اپنی نِجات سے نواز، خواہ وہ تیری شفا ہو جو اُن کی صحت کو بحال کرے یا تیرا فضل ہو جو اُن کو تیرے اور تیرے فاتح بیٹے، یسُوع، کے ساتھ اُن کے مُستقبل کی یقین دہانی کروائے، یِسوع، جس کے نام سے یہ دُعا مانگتا ہُوں۔ آمین۔