آج کی آیت پر خیالات
مکمل اقتدار مکمل طور پر بدعنوان ہوتاہے۔۔۔ یعنی ہمیں وہ کرنے کی اجازت مل جائے جو ہمیں نہیں کرنا چاہیئے؛۔۔۔۔۔۔ہمیں وہ بھولنے کی اجازت مل جائے کہ ہم کہاں سے آئے ہیں؛۔۔۔۔۔۔۔ہمیں مظلوم کی پُکاریں نظرانداز کرنے کی اجازت مل جائے۔ مکمل اقتدار بدعنوان ہوتا ہے، کیونکہ صرف خُدامکمل اقتدار کو سنبھال سکتا ہے۔ اِس کو پانے کی ہماری خواہش آدم اور حوّا کے گناہ جیسی ہے—یہ خُدا بننے کی حِرص ہے۔ لیکن اصل اقتدار وہ ہے، جو مکمل اقتدار کے لیے قابلِ قبول ہو اُس کو شکستہ کو برکت دینا، بدقسمت کو اُٹھانا، شرمسار کو معاف کرنا، اور کمزور کی مدد کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔
میری دعا
اے قادرِ مطلق اور لاثانی خُدا، میں نہیں چاہتا کہ میں اپنا وقت دُوسروں پر اپنی طاقت مسلط کرنے میں گزاروں۔ براہِ کرم مجھے دُوسروں کو برکت دینے کے لیے فضل، صلاحیت، اور موقع عطا فرما—اِس لیے نہیں کہ میں اہم یا برتر محسوس کروں، لیکن اِس لیے تاکہ وہ برکت پائیں اور تیری حمد ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔