آج کی آیت پر خیالات
ہر ایک کی زندگی میں ایک بُنیادی سوال ہوتا ہے اور وہ یہ کہ: کیا ہمارے پاس جینے کی کوئی وجہ ہے جس کے لیے مرنا بھی نفع ہو؟ پولوس جواب دیتا ہے "ہاں" اِس کا جواب یسُوع ہے، وجہ بھی، اور اُمید بھی۔ اب اگر ہم اپنی مرضی اور دِل کو یِسُوع کے تابع کرکے اُس میں پِیوست ہوجائیں، تو ہم بھی پولوس رسُول جیسا بیان دے سکتے ہیں۔
میری دعا
اے خُداوند، براہِ کرم جو کُچھ میں نے کِیا یا کہا جس کی وجہ سے مسِیح کا کام مُجھ میں دکھائی نہیں دیا اُس کے لیے مُجھے معاف کر دے۔ اِس زمین پر جتنے زیادہ سال تُو نے مُجھے عطا کِیے ہیں، میں چاہتا ہوُں کہ میری زندگی یسُوع اوراُس کے قوت بخش فضل کے لیے زندہ گواہی ہو۔ پیارے باپ، میں اُس دِن کے انتظار میں ہوُں جب مسیح فتح کے ساتھ مُجھے آسمانی گھر یعنی تیرے پاس لے جانے آئے گا۔ اُس دِن تک، مُجھے اپنی خِدمت کے لیے استعمال کر۔ میں شُکر گزار ہوں گو مُشکلات کا سامنا ہوکوئی بات نہیں، میں جانتا ہُوں کہ میرا مُستقبل تیرے بیٹے اور میرے نجات دہندہ کے ساتھ بندھا ہُوا ہے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔