آج کی آیت پر خیالات
جہاں رُوح القُدُس کا بسیرا ہوتا ہے، وہاں انسانی کردار تبدیل ہو جاتا اور رُوح کا پھل نظر آتا ہے۔ یقینی طور پر یہ پختگی راتوں رات حاصل نہیں ہوتی! یہ تاہم، زندگی کے طویل عرصہ میں دکھائی دیتا ہے۔ آپ کی زندگی میں رُوح کونسا پھل پیدا کر رہا ہے؟ آپ کس طریقہ سے پختگی حاصل کر رہے ہیں؟ زندگی کے کس پہلو میں آپ چاہتے ہیں کہ رُوح کا کنڑول ہو؟ کیوں نہ ایک لمحہ کے لیے رُکیں اور شعوری طور پر اُس پہلوؤں کو حاصل کریں کے لیے آپ اُس سے دُعا کرتے اور جدوجہد میں ہیں۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور ہر وقت موجود باپ، میری زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کےلیے تیرا شُکر ہو جیسا کہ میں یسُوع کی مانِند بننے کا متلاشی ہوں۔ جیسا کہ پاک رُوح میری زندگی میں پرورش پا رہا ہے تُو براہِ کرم میری زندگی میں مکمل پختہ پھل پیدا کر۔ تُو جانتا ہے کہ میں اپنی زندگی میں لگاتار جدوجہد کر رہا ہوں۔ میں شعوری طورپر اپنی زندگی کا حصہ رُوح القُدُس کی جانب موڑتاہوں تاکہ وہ مجھے چھڑائے اور میری مکمل تقدیس کرے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔