آج کی آیت پر خیالات
زندگی میں پریشان اور غیر مطمئن رہنےکی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن ہم میں سے بہتوں کے لیے، یہ اس بات کی علامات ہیں کہ ہم اپنے آپ پر بہت زیادہ دھیان دیتے ہیں اور زندگی سے ناراض رہتے ہیں۔ ہم اپنی برکات کو گننا بھول چکے ہیں، خُدا کی شکرگزاری کو ترک کر دیا ہے، باپ سے دعا میں خاموش ہو گئے ہیں، اور دوسروں کی مدد کرنا چھوڑ دی ہے جو ہمارے چوگرد ہیں۔ دوسروں کے بارے میں سوچو جیسے یسوع جِیا۔ جب ہم اس کی مثال کی پیروی کرتے ہیں، تو ہمارے اعمال اُن لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لاتے ہیں جن کو ہم برکت دیتے ہیں اور ہم اپنے آپ کو بے پناہ بابرکت محسوس کرتے ہیں۔ آئیں ہم اپنے آپ سے اپنی توجہ ہٹائیں اور اپنی پڑوسیوں کو برکت دیں!
میری دعا
مقدس اور لاثانی خُدا، میری مدد کر کہ میں توڑ پھوڑ، چوٹ، اور مشکلات کو دیکھ پاؤں جو میرے چوگرد ہیں۔ میری مدد کر کہ میں دوسروں کو برکت دے سکوں جو بہت تنہا ہیں اور تیرے پیار اور فضل کا تجرہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔